میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

September 23, 2018

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے23ستمبر اتوار کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئےانٹری ٹیسٹ کے موقع پر شہریوں اور ٹیسٹ دینے کے لیئے آنے والے امیدواروں کی سہولت کے لیئے ٹریفک پلان جاری کر دیا اس موقع پر3ڈی ایس پیز، 11انسپکٹرز،2 لیڈی ٹریفک انسپکٹرز،72وارڈنز ،23لیڈی ٹریفک وارڈنز، 11 ٹریفک اسسٹنٹس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ٹریفک پلان کے مطابق سکستھ روڈ چوک سے لے کر صدیقی چوک تک عا م ٹریفک کے لئے تمام ایریا مکمل نوپارکنگ زون ہو گاجبکہ صدیقی چوک سے سکستھ روڈ چوک جانے والے افراد براستہ سید پور روڈ کمرشل مارکیٹ رحمان آباد متبادل راستہ اختیار کریں گے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایاکہ راولپنڈی سے براستہ مری روڈسے آنے والے امیدواروں کو سسکتھ روڈ چوک ڈراپ کر کے گاڑیوں کو جانب اسلام آباد یورالوجی سنٹر،سروس روڈ، نواز شریف پارک پارکنگ اوراختتام فلائی اوور سسکتھ روڈ جانب اسلام آباد مین مری روڈ پر سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جائیگی اسی طرح اسلام آبادسے براستہ مری روڈسے آنے والے امیدواران کو سسکتھ روڈ چوک ڈراپ کر کے گاڑیوں کو جانب راولپنڈی بارانی یونیورسٹی،سروس روڈ، بارانی یونیورسٹی تا آغازفلائی اوورسسکتھ روڈ جانب راولپنڈی مین مری روڈ پر سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ اختتام فلائی اوور سسکتھ روڈ جانب راولپنڈی مین مری روڈاور سروس روڈ،نادراآفس اورملحقہ ایریا پر سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جائیگی اسی طرح چاندنی چوک سے رابی سنٹر تک سروس روڈتک گاڑیوں کو سنگل لائن میں پارک کروایا جائے گا جبکہ رحمان آباد سے جانب کمرشل مارکیٹ روڈ کے دونوں اطراف سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ رابی سنٹر،آشیانہ سنٹر، ملک آباد پلازہ کے عقب میں سڑک روندہ عباس آرکیڈ کمرشل مارکیٹ دونوں اطراف سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جائیگی اسی طرح کمرشل مارکیٹ سے مظفر چوک اور روندہ گول چکر نمبر2کی گلیوں میں سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جائیگی جبکہ شیل پمپ کمرشل مارکیٹ تا کالج چوک دونوں اطراف سنگل لائن میں پارکنگ ہو گی۔ سی ٹی او نے بتایاکہ کالج چوک تا ہولی فیملی ہسپتال دونوں اطراف سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جائیگی اسی طرح کالج چوک تا صدیقی چوک دونوں اطراف سنگل لائن میں پارکنگ ہو گی جبکہ صدیقی چوک تا صدیق بینکویٹ ہال دونوں اطراف سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جائیگی۔