پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان روابط بڑھ رہے ہیں، علی جہانگیر صدیقی

September 24, 2018

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکا میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان روابط بڑھ رہے ہیں اور آنیوالے دنوں میں تعلقات مزیداچھے ہوں گے۔امریکا میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکاکی مختلف ریاستوں میں رہنے والے نمایاںپاکستانیوں کوسفارتخانے بلایا ، وزیر خارجہ سفارتخانے میں امریکا میں نمایاں پاکستانی شخصیات سے ملاقات اورخطاب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکن پاکستانی وطن کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں،پاکستانی حکومت امریکی پاکستانیوں کو متحرک کرناچاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے امریکن پاکستانی وطن کی خدمت میں کردارادا کریں۔