شکارپور کے گھر پر ہائی ٹینشن لائن گرگئی، 4بچے جھلس گئے

September 24, 2018

سندھ کے شہر شکارپور میں گھر کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 4بچے جھلس گئے، چاروں بچوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہائی ٹینشن لائن گھر پر گرنے کے واقعے کے خلاف مکینوں نے احتجاج کیا اور سیپکو کے خلاف نعرے بازی کی۔

واقعہ شکارپور کے داون شاہ محلہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر پر اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لائن کی بجلی کی تاریں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس گئے۔

ہائی ٹینشن تاریں گرنے سے متاثرہ بچوں کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ بچوں کے اہل خانہ نے سیپکو کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔