نیب کو شریف فیملی کیخلاف ریفرنس کی منتقلی پر اعتراض نہیں رہا

September 24, 2018

قومی احتساب بیورو( نیب ) کو شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت منتقلی پر اعتراض نہیں رہا ۔

شریف فیملی کےخلاف ریفرنسز کی منتقلی کے خلاف درخواست واپس لینے کےلئے نیب نے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت سپریم کورٹ کے حکم پر6 ہفتے میں سماعت مکمل کرے گی۔

نیب نے اپنی درخواست میں یہ بھی لکھا کہ درخواست تیزٹرائل کومتاثرکرنےکی وجوہات سامنےرکھ کردائرکی تھی۔

نیب کی درخواست پر سماعت کل چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا ۔