بالی ووڈ کی نئی فلم'ٹھگز آف ہندوستان' کا نیاموشن پوسٹر جاری

September 24, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بالی وو ڈ کے معروف اداکارعامر خان نے فلم 'دنگل'اور'سیکریٹ سپر اسٹار'سے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب ایک اور نئی دھماکے دار فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں ۔

فلم 'ٹھگز آف ہندوستان'کا دوسراآفیشل موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں عامر خان بالکل مختلف روپ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ فلم میں عامر خان فیرنگی کے نام سے منفرد کردار ادا کریں گے۔

وجے کرشنا کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم'ٹھگز آف ہندوستان'میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی ٹھگ بننے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم ا س سال 8نومبر کو ریلیز نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جبکہ فلمی پنڈتوں کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ کی یہ فلم باکس آفس پر50کروڑ کے ساتھ اوپننگ کر سکتی ہے۔