افغان کرکٹر محمد شہزاد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش

September 24, 2018

آئی سی سی کے سخت اقدامات کے باوجود اسپاٹ فکسنگ کی ایک بار پھر کھیل پر اثرانداز ہونے کی کوشش سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں افغان اوپنر محمد شہزاد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی ۔

افغان کرکٹر محمد شہزاد سے اسپاٹ فکسرز نے ایشیاء کپ کے دوران رابطہ کیا ،فکسرز نے کرکٹر کو افغان پریمیئر لیگ میں خراب کارکردگی دکھانے کا کہا اور اس کے بدلے میں انہیں بھاری رقم کی پیشکش کی گئی۔

افغان کرکٹر نے فکسرز کی پیشکش پر فوری طور پر ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا جس نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے علم میںبات لانے کے لیے تمام ضوابط پر عمل کیا۔

آئی سی سی آفیشل کے مطابق ایشیاء کپ کے دوران فکسرز نےایک کھلاڑی تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش افغانستان کی لیگ کے لیے تھی ٹورنامنٹ کے لیے نہیںتاہم یہ معاملہ 22ستمبر کو علم میں لایا گیا اور اینٹی کرپشن یونٹ اس پر غور کر رہا ہے۔

واضحرہے کہ افغان پریمیئر لیگ میں محمد شہزاد پکتیکا فرنچائز کا حصہ ہیں جس میں برینڈن میک کولم، شاہد آفریدی اور کرس گیل جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔