’سیاست میں مجرموں کی آمد روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے‘

September 25, 2018

بھارتی سپریم کورٹ نے جرائم میں ملوث امیدواروں کو سیاست میں آنے سے روکنے کیلئے بھارتی پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی سپریم کورٹ میں جرائم میں ملوث امیدواروں کو سیاست میں حصہ لینےسے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس نے قرار دیا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کرےاوریقینی بنائےکہ جرائم میں ملوث افرادسیاست میں نہ آئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اس وقت1580ارکان پارلیمنٹ کےخلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔

سپریم کورٹ نے جیل ریفارمز پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی ہے جواس معاملے پر اپنی تجاویز پیش کرے گی ۔

سرکاری حکام تمام کارروائی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔