سرل المیڈا پر بغاوت کا مقدمہ ، بلاول بھٹو کا اظہار حیرت

September 25, 2018

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی سرل المیڈاپر بغاوت کے الزام میں وارنٹ گرفتاری کے اجرا پر دکھ اور حیرت کا اظہار کیا ہے ۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرل المیڈا سے مجرم جیسا سلوک اور بغاوت کا مقدمہ چلانا دکھ کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی میڈیا کو پہلے ہی سنسر شپ جیسی صورتحال کا سامنا ہے اور اس اقدام سے میڈیا کے محاصرے میں ہونے کا تاثر ملتا ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ سرل المیڈا صرف فرائض انجام دے رہے تھے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

پی پی چیئرمین کا کہناتھاکہ سرل المیڈیا نے نواز شریف کا انٹرویو کرکے کوئی قانون نہیں توڑا۔