تفتان میں مقامی آئل ٹینکرز کو لوڈ نہ کرنا افسوسناک ہے ،یوسف شاہوانی

September 26, 2018

کوئٹہ (این این آئی)دالبندین میں آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا مظاہرین سے ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی میر یوسف شاہوانی ودیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفتان میں آئل ٹینکر وں کو لوڈ نہ کرنا سراسر زیادتی ہے اس سلسلے ہم نے آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیا ہوا ہے کیونکہ تفتان میں افغان مہاجرین اور باقی صوبوں سے آئے ہوئے آئل ٹینکروں کو لوڈ کرنے کی اجازت ہے مگر مقامی آئل ٹینکروں کو لوڈ کرنے کی اجازت نہیں جو افسوس ناک عمل ہے یونین کے عہدیداروں نے چاغی اور تفتان انتظامیہ کو مسائل سے آگاہ کیا مگر افسوس اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئیمقررین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ آئل ٹینکر ز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات حل کئے جائیں بصورت دیگر آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن شدید احتجاج کریگی۔