ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

September 26, 2018

خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہیڈکوارٹر اسپتال کے بیسمنٹ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں محمدعرفان مغل نامی لڑکازخمی ہوگیا۔

زخمی لڑکے عرفان مغل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں اس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے،تاہم ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔