نجی اسکول فیس کا معاملہ حل نہ ہوسکا ، والدین پریشان

October 04, 2018

سندھ میں نجی اسکولوں کی اٖضافی فیسوں کا معاملہ حل نہ ہوسکاجس پر والدین پریشان نظر آتے ہیں ۔

اسکول انتظامیہ اور محکمہ تعلیم دونوں والدین سے تعاون کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ 5 فیصد سے زائد فیسیں وصول کی جارہی ہیں، وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ اسکول کا منظور شدہ فیس اسٹرکچر کیا ہے ، وصول کیا کیا جارہا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ اسکول ہر سال غیر قانونی طور پر فیس بڑھا دیتے ہیں۔

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی من مانی کےلئے منظورشدہ فیس اسٹرکچر ہی غائب کردیئے ۔

فیس اسٹرکچر نہ اسکول کے پاس ہے اور نہ ہی ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ کے پاس موجود ہے ۔

نجی اسکولوں کی لوٹ مار ، اسکول مالکان اور محکمہ تعلیم کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ نظر آتا ہے ، والدین کو فیس اسٹرکچر نہ اسکول دکھاتا ہے ، نہ محکمہ تعلیم ۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منسوب صدیقی نےوالدین کے وکیل کو فیس اسٹرکچر دینے سے انکارکردیا ۔

ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول کا کہنا ہے کہ سارا ریکارڈ بارش سے ضائع ہوگیا ۔