خواتین کیلئے مفید موبائل ایپس

October 05, 2018

آج کے دور میںموبائل فون صرف سوشلائزنگ، گیم کھیلنے یا رابطے کیلئے ہی نہیں ہوتے بلکہ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں،جو ہم حاصل نہیںکرپاتے۔ اکثر خواتین تو اب موبائل کے بنا اس لیے بھی نہیںرہ پاتیں کیونکہ انہیں اپنے پسندیدہ ٹی وی ڈراموں، پروگرامز اور دیگر میوزک ویڈیوز کیلئے موبائل ایپس کا سہارا لینا پڑتاہے جبکہ بہت سی خواتین کھانا پکانے کی ترکیبوں اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے کچن چلانے کا کام لے لیتی ہیں۔ آج ہم خواتین کوچند مزید ایپس ڈائون لوڈ کرنے کا مشورہ دیں گے، جو ان کیلئے بہت فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔

Mint

یہ آپ کا ذاتی مالیاتی مشیر ہے، جو آپ کو مالیاتی طور پر منظم ہونے میںمد د کرتاہے۔ آپ کو اس ایپ سے اندازہ ہوتا رہے گا کہ آپ کاپیسہ کہاں خرچ ہورہاہے اور آپ اپنے ماہانہ بجٹ کو کیسے کنٹرول میںرکھ سکتی ہیں۔ آپ کسی مخصوص بچت کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں یا یہدیکھنا چاہتی ہیںکہ وہ کونسےماہانہ اخراجات ہیں، جو پوشیدہ یا معمولی ہیںلیکن مجموعی طور پر آپ کے بجٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اگر آپ اپنے ماہانہ بجٹ کو منظم کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں تو مِنٹ ایپ آپ ہی کیلئے ہے۔

Flipboard

اگر آپ دنیا بھر کی معلومات حاصل کرنا اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتی ہیںتو فلپ بورڈ ایپ آپ کو آپ کی مرضی کی خبریں لاکردے گی۔ بس آپ کو اپنی دلچسپی کا اظہار کرنا ہے ،پھر یہ ایپ اس کے مطابق ایک میگزین کو سامنے لے آئے گی۔ استعمال کرنے میںآسان اس ایپ سے نہ صرف آپ کو اپنی مرضی کی خبریں ملیںگی بلکہ آپ کے علم میں فیشن، اسٹائل اور سیلیبرٹیز وغیرہ جیسے موضوعات کےبارےمیںبیش بہا اضافہ ہوگا، جن میںآپ دلچسپی رکھتی ہیں۔

Practo

کوئی آپ کی صحت کا خیال رکھے نہ رکھے آپ کواپنی صحت کا خود خیال رکھنا ہے اور اگر اس کے لیے بھی وقت نہیں ہے تو پریکٹو ایپ آپ کی مدد کرے گی۔ یہ ایپ آپ کے ڈاکٹر زسے آپ کی اپائنٹمنٹس کو طے اور منظم کرتی ہے، آن لائن میڈیسن منگوانے کے کام آتی ہے اور آپ کے میڈیکل ریکارڈ تک آپ کی رسائی کو آسان بناتی ہے۔ اب آپ یہ بہانہ نہیںکرسکتیںکہ میں اپنے ڈینٹسٹ کے پاس جانا بھول گئی۔

GoodGuide

شاپنگ کیلئے ٹائم ملے نہ ملے، آپ کو گروسری کی خریدار ی تو کرنی ہی پڑتی ہے، ورنہ گھر کیسے چلے گا۔ گروسری کے آئٹمزکے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا گُڈ گائڈ کا کام ہے۔ ڈیوڈرنٹ سے لے کر ڈائپر کریم تک، سب کی تفصیل اس ایپ پر موجود ہے۔ آپ گروسری اسٹورجانے سےقبل اپنے یا گھر کیلئے بہترین پروڈکٹس کا انتخاب اس ایپ کے ذریعے کر سکتی ہیں۔

Wunderlist

یہ ایپ آپ کی بہت اچھی دوست بلکہ پرسنل سیکریٹری ہے ۔ آپ اپنے روزمرہ کیے جانے والے کاموںکو منظم کرسکتی ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے نہ صرف آپ اپنی بلکہ اپنے گھر کےدیگر افراد کی زندگی کو بھی منظم کرسکتی ہیں۔ امید ہے کہ یہ ایپ استعمال کرتےہوئے آپ کی یا گھر کے کسی بھی فرد کی کوئی ڈیڈ لائن متاثر نہیںہوگی۔

Daulingo

یہ نئی زبان سیکھنے کی ایپ ہے۔ کینڈی کرش پر ٹائم ضائع کرنے سے بہتر ہےکہ کچھ نیا سیکھ لیا جائے۔ یہ مفت، استعمال میںآسان اور کھیل ہی کھیل میں سِکھانے والی ایپ ہے۔ جرمن یا کوئی بھی نئی زبان سیکھنے سے یادداشت بہتر ہوتی ہےا ور آ پ اپنے بچوں کو بھی نئی زبان سیکھنے کے مشغلے میںشامل کر سکتی ہیں۔

Google Photos

خواتین کے ہاتھ میں موبائل ہو تو وہ سیلفیاںاور تصویریں کھنچتی رہتی ہیں یا پھر و اٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتی رہتی ہیں، اس کے نتیجے میں موبائل فون کی میموری بھرتی چلی جاتی ہے۔ لیکن جب کسی اہم موقع پر تصویر لینے کا وقت آتا ہے تو جگہ نہ ہونے کے باعث وہ قیمتی لمحہ ضائع ہونے کا امکان ہوتاہے۔ گوگل فوٹوز ایپ آپ کے فون سے لی گئی فوٹو کو ’گوگل فوٹوز‘ پر محفوظ کردے گی اور ایک جیسی فوٹوز (Duplicate) کو ڈیلیٹکردے گی۔ اس طرح فون کی میموری اور میموری کارڈ فُل نہیںہوگا۔

Headspace

ہیڈ اسپیس ایپ آپ کے لیے مراقبہ کو آسان بنا دیتی ہے۔ یہ تو آپ جانتی ہی ہیںکہ مراقبہ آپ کے لیے ذہنی سکون اور ڈپریشن سے نجات کا باعث ہوتاہے لیکن شاید بہت سی خواتین اس کا طریقہ نہیںجانتیں۔ یہ ایپ آپ کو ٹیوٹوریلزاور ویڈیوز کے ذریعے مراقبہ کرنے کا آسان طریقہ بتاتی ہے۔