نارمل زندگی

October 14, 2018

ترجمہ و تدوین:خالد لطیف

ایڈیٹر:ڈاکٹر شائستہ خالد

صفحات: 256، قیمت: 300روپے

ناشر: اعزاز کامران پبلی کیشنز،کتاب ملنے کا پتا: 52، جناح بلاک، اعوان ٹائون، لاہور

یہ کتاب روزمرّہ زندگی کے نفسیاتی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں ہے، جس میں مختلف ماہرینِ نفسیات کے تحریر کردہ عام لوگوں کی دِل چسپی اور ضرورت کے مضامین کے تراجم یک جا کر دیئے ہیں۔ ترجمہ نگار خالد لطیف نے بے جا سائنسی اور نفسیاتی اصطلاحات سے گریز کرتے ہوئے اندازِ بیان سادہ رکھا ہے۔ اس طرح ایک عام قاری، جسے علمِ نفسیات سے واقفیت نہیں، اِستفادہ کرسکتا ہے۔ اس مفید کتاب کے مطالعے سے یقیناً موجودہ دَور کے نفسیاتی عوارض، غلط اور غیر صحت مندانہ سوچ اور رویّوں سے چھٹکارا پانے میں مدد ملے گی، جو من الحیث القوم ہم پر مسلّط ہیں۔