دبئی پولیس نے سمندری خطرات سے بچنے کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
دبئی کی پولیس نے سمندری طوفان کی پیش گوئی کے بعد حفاظتی اقدامات بڑھا دیے اور لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر مستحکم موسم میں سمندر میں جانے سے احتیاط برتیں۔
اس سلسلے میں دبئی پولیس کو مختلف عوام بیچز پر تعینات کر دیا گیا ہے، پولیس نے عوام کو سمندر میں کھیل کود سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔
دبئی پولیس کی جانب سے سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔
پولیس نے ساحلی علاقوں میں اضافی گشت شروع کر دیا جبکہ عوام کو ہدایت کی ہے کہ سمندر میں داخل ہونے سے گریز کریں۔
دبئی پولیس نے تمام ساحلی علاقوں کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں اور ایمرجنسی حالات میں عوام کو 999 پر کال کرنے کی ہدایت کی ہے۔