یورپین پارلیمنٹ کا اسلام مخالف پوسٹر ہٹانے کا فیصلہ

October 09, 2018

یورپین پارلیمنٹ اپنی الیکشن مہم کیلئے پارلیمنٹ کے باہر نصب اسلام مخالف تاثر کا حامل پوسٹر ہٹا دے گی ۔

اس فیصلے کا اعلان یورپین پارلیمنٹ کے صدر انتو نیو تاجانی نے پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم کی جانب سے پوسٹر ہٹانے کیلئے لکھے جانے والے خط کے جواب میں کیا ۔

سجاد کریم ایم ای پی جو یورپین پارلیمنٹ میں نسل پرستی کے خلاف اور یورپ میں گروہی تنوع کیلئے نائب صدر بھی ہیں، انہوں نے پارلیمنٹ کے صدر کو متوجہ کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے باہر ان کی جانب سے اگلے الیکشن میں اسلام وفوبیا اور امیگریشن کے بارے میں گائیڈ لائن فراہم کرنے کیلئے لگایا جانے والا ایک پوسٹر بذات خود اسلام مخالف تائثر دے رہا ہے ۔

جس پر اپنے جوابی خط میں یورپین پارلیمنٹ کے صدر انتو نیو تاجانی نے سجاد کریم کو آگاہ کیا کہ اسلام مخالف تاثر کے حامل پوسٹر کو فوری طور پر ہٹایا جا رہا ہے ۔