انٹرنیٹ کے استعمال میں امریکی سب سے آگے

October 10, 2018

انٹرنیٹ استعمال کرنے کی لت کا شکار ممالک میں امریکا کا پہلا نمبر ہے، امریکی شہری اوسطاً ہر ہفتے میں 24 گھنٹے انٹرنیٹ کی نذر کردیتے ہیں۔

ایک رپورٹ ک مطابق امریکا کی 76 فیصد آبادی بلاناغہ انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے، جبکہ سرفہرست پندرہ ممالک میں برازیل کا دوسرا، مکاؤ کا تیسرار اور روس کا چوتھا نمبر ہے۔

غیر معمولی بات یہ کہ متحدہ عرب امارات کا پانچواں اور بحرین کا چھٹا نمبر ہے جبکہ ہانگ کانگ ساتویں اور سعودی عرب آٹھویں نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں برطانیہ کا نواں ، جنوبی کوریا کا دسواں نمبر ہےجبکہ لکسمبرگ، جرمنی، آسٹریا، جاپان اور ڈنمارک بالترتیب گیارہویں، بارہویں، تیرہویں ، چودہویں اور پندرہویں نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ کمپنی نے یہ ڈیٹا فری وائی فائی اسپاٹس، ایک شخص کے نام پر موبائل فون کی سبسکرپشن اور آبادی کے لحاظ سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی شرح کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔