وزیرتعلیم سندھ نے بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرا دیا

October 12, 2018

سندھ کے وزیرتعلیم سید سردار علی شاہ نے ملک بھر کے اہل اقتدار کے لیے ایک اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنی صاحبزادی کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرا دیا۔

وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی 8سالہ بیٹی کیف نے تیسری جماعت میں داخلہ لیا ہے، کیف حیدرآباد کے سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کریں گی۔

کیف کا کہنا ہے کہ میرے والدین نے سرکاری اسکول سے پڑھا ہے، میں بھی سرکاری اسکول سے ہی پڑھنا چاہتی ہوں۔

ننھی کیف نے اپنے اسکول کا ماحول دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔