ملکی معاشی بدحالی کا ذمہ دار کون؟پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

October 13, 2018

حکومت نے ملک کی موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کے تعین کےلئے پارلیمانی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پارلیمانی کمیشن کے قیام پر اصولی اتفاق کیا گیا تھا ۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی کمیشن سے متعلق پارلیمنٹ سے رجوع کی ہدایت کردی ہے ۔

اس حوالے سے قرار داد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ذمہ داروں کا تعین ہونے کے بعد وفاقی حکومت کارروائی کا فیصلہ کرے گی ۔