سعید غنی نے فیصل وائوڈا کے لب ولہجے کو انتہائی نامناسب قرار دیدیا

October 15, 2018

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل وائوڈا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی وفاقی وزیر کا ایسا لب و لہجہ انتہائی نامناسب ہے۔

فیصل وائوڈا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جتنا آئین اور قانون ہم جانتے ہیں اتنا پی ٹی آئی کے وزیراعظم بھی نہیں جانتے، ہمیں اُس کا استعمال اور دفاع بھی آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل وائوڈا کے والو ٹائٹ کرنے سے کراچی والوں کو پانی مل جائے تو مجھے بہت خوشی ہوگی ۔

وزیر بلدیات سندھ نے یہ بھی کہا کہ آئین وقانون میں جوحقوق ہیں اس کی اُن سے بھیک نہیں مانگنی ہے۔