خالد آرائیں کی والدہ سپرد خاک،سوئم کل ہوگا

October 16, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کیبل آپریڑ ز ایسوسی ایشن کے چیرمین خالد آرائیں کی والدہ کو پیر کے روز گلشن اقبال عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ جامع مسجد ربانی گلشن اقبال بلاک 4 میں اداکی گئی،نماز جنازہ اور تدفین میں اعزاء و احباب کے علاوہ سیاسی ، سماجی ، علمی ادبی و ثقافتی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہو ئی جن میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ، ڈاکڑ فاروق ستار ، مئیر کراچی وسیم اختر، نہال ہاشمی، ڈاکڑ اشتیاق بیگ، ارشد وہرہ، ڈاکڑ ایوب شیخ، محمد احمد شاہ، پروفیسر اعجاز فاروقی، اقبال لطیف،، بشیر سدوزئی،حسین احمد صدیقی، یحیٰ پولانی، شکیل خان اور دیگر ممتاز شخصیات شامل تھیں، مرحومہ کے سوئم کے سلسلے میں فاتحہ خوانی ، قرآن خوانی بدھ17 اکتوبر کو عصر تامغرب مردوں کے لیے جامع مسجد ربانی بلاک4 گلشن اقبال میں اور خواتین کے لیے ان کی رہائش گاہ پر ہو گی۔