پولنگ کے دوران کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر الزامات میں ملوث 7افراد کی عبوری ضمانت

October 16, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی یاسر ندیم نے ضمنی الیکشن کے دوران تھانہ صادق آباد کے علاقے میں دوران پولنگ کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر الزامات کے تحت درج مقدمہ میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل ڈھوک کالا خان کے چیئرمین ملک وسیم، وائس چیئرمین راجہ حنیف سمیت 7ملزمان کی 22 اکتوبر ک عبوری ضمانت منظور کرلی، ملک وسیم، راجہ حنیف، راجہ سعید، راجہ ہارون، راجہ عامر وغیرہ کیخلاف صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔