جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث 5 مرکزی کردار بیرون ملک فرار

October 16, 2018

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل)جعلی اکاؤنٹس کیس کے معاملے میں 23ملزمان میں سے 5مرکزی کرداروں کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے مطابق 5 ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان ناصر عبداللہ لوتھا، اسلم مسعود، محمد عارف خان، محمد عمیر اور اعظم وزیر خان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔جے آئی ٹی کے مطابق پانچوں ملزمان جعلی اکاؤنٹس کھولنے اور کھلوانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے مقدمہ درج ہوتے ہی ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے۔