چین میں ایک روزہ ایئر شو کا انعقاد

October 16, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین میں ایک روزہ ایئر شو کا انعقاد کیاگیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

چین میں نیشنل ایروماڈلنگ کے موقع پر منعقد ہونے والے اس ایئر شو میں چین ، روس، جرمنی، برطانیہ ، امریکا سمیت بارہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوا بازوں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے ۔

ایئر شو کے دوران ماہر پائلٹس نے جہاز ،ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو اُڑانے کاایسا شاندار مظاہرہ کیاجسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا ۔