بھارت کیلئے انسانی حقوق کونسل کی سربراہی انصاف کاقتل عام ہے، حامدموسوی

October 18, 2018

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ عالمی انسانی حقوق کونسل کی سربراہی کیلئے بھارت کاانتخاب عالمی ادارے کے منہ پرطمانچہ ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیل امریکہ اورفرانس سے حاصل کردہ کیمیائی ہتھیاروں کے نہتے کشمیریوں پربے دریغ استعمال کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں سے جدوجہدآزادی میں مزیدشدت پیداہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں گورنرراج نفاذ مودی کی بوکھلاہٹ کامنہ بولتاثبوت ہے جسے عالمی سرغنہ کی سرپرستی حاصل ہے،اقوام متحدہ شیاطین ثلاثہ کی لونڈی کاکرداراداکررہاہے ۔حضرت امام موسیٰ کاظم نے زندگی بھر ظالمین سے بیزاری اور مظلومین کی طرفدار ی کا عملی درس دیا جس کی پیروی کرکے ہر دور میں بدی کی قوتو ں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت امام موسیٰ ابن جعفر کے ورود مسعود کی مناسبت سے یوم نور کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے 8تا 17صفر عشرہ اسیران کربلامنانے کا اعلان بھی کیا ۔