محمدصفدر کی والدہ کی رحلت پر حلقہ ارباب ذوق برطانیہ کا اظہار افسوس

October 19, 2018

مانچسٹر (پ ر) مانچسٹر کی ممتاز شخصیت محمدصفدر کی والدہ کی رحلت پر معروف ادبی انجمن حلقہارباب ذوق برطانیہ کی جانب سے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا ہے۔ لیورپول سے انجمن کے چیئرپرسن محمدانور، میڈیا ڈائریکٹر میجر طاہر سعید اور سینئر رکن خواجہ محمد انور نے مانچسٹر شہر میں محمد صفدر سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائے فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر معروف ایڈووکیٹ محمدعالم پنوار، راجہ محمد یوسف اور دیگر نے اجتماعی دعائے مغفرت کی حلقہ ارباب ذوق کی جنرل سیکرٹری روبینہ خان،کلچر سیکرٹری سیدہ فردوس شاہ، ڈپٹی چیئرپرسن ڈاکٹر طاہر جاوید، شاعر لیاقت علی عہد ،صابر رضا، شارق خان اور دیگر احباب نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔