بھٹہ خشت کے منشی نے آٹھ لاکھ روپے خوردبردکرلئے

October 21, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بھٹہ خشت کے منشی نے آٹھ لاکھ روپے خوردبردکرلئے۔تھانہ روات کو جہانگیر احمد نے بتایا کہ میں بھمبلی میں بھٹہ خشت کا کاروبار کر تا ہوں سائل نے اپنےمنشی شمس الرحمن خان خٹک کے پاس 12اکتوبرکو 8لاکھ روپے امانت رکھوائے۔ بعد ازاں شمس الرحمان رقم دینے سے انکاری ہوگیا اور بھٹہ سے غائب ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔