آزادکشمیر کےحلقہ ایل اے18 میں بھی ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

October 21, 2018

آزادکشمیر کےحلقہ ایل اے18 پونچھ سدھنوتی 2 میں ضمنی انتخاب آج ہو رہے ہیں ، یہ نشست مسلم لیگ ن کے خان بہادر خان کےانتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کےمطابق پولنگ صبح 8 بجےسےشام 5 تک جاری رہےگی،جس میں 41ہزار658مرد،33ہزار544 خواتین ووٹرزحق رائےدہی استعمال کریں گے۔

پولنگ کیلئے131 پولنگ اسٹیشن اور246 پولنگ بوتھ بنائےگئےہیں،جن میں سے 28 پولنگ اسٹیشن حساس ترین اور37کوحساس قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کےدوران رینجرز کے492اورپولیس کے700سےزائد اہلکارسیکیورٹی انجام دیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار غلام صادق، پی ٹی آئی کے سوار خان، مسلم لیگ ن کے عامر الطاف اور مسلم کانفرنس کے کاشان مسعود حلقے کے مضبوط امیدوار ہیں ۔