تھرپارکر، اسلام کوٹ میں دو روزہ سائنسی میلہ

November 03, 2018

بچوں نے 70 سے زائد سائنسی پروجیکٹ نمائش کے لیے پیش کیے

گزشتہ ہفتے تھرپارکر، کے شہر اسلام کوٹ میں دو روزہ میگنیفی سائنسی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد بچوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔

میلے میں مختلف اسکولوں کے طالبہ کی جانب سے 70 سے زائد سائنسی پروجیکٹس نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ جن میں آپٹیکل الوژن، فورسز اینڈ موشن، ذہنی آزمائشی کھیل، صحت اور موسیقی سمیت کئی دلچسپ پروجیکٹس شامل تھے۔ میلے میں شرکت کرنے والے بچے آپٹیکل الوژن میں ٹاکنگ ہیڈ الوژن میں بغیر سر کے لڑکے کو باتیں کرتا اور انفنیٹی باکس میں اپنا ہی عکس دیکھ کر میلے میں شرکت کرنے والے بچے حیران رہ گئے۔ دوسری جانب صحت کے اسٹالز پر انسانی جسم کے اعضاء اور ان کے کام کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔ نیز ننھے سائنسدانوں نے ربربینڈ اور تختوں کی مدد سے اسٹرکچر اور پی وی سی پائپ کے ذریعے پگڈنڈیاں اور راستے بنانے کا مظاہرہ کیا۔