اسلام آباد کے طالبعلموں کو منشیات بیچنے والا ملزم گرفتار

November 03, 2018

اسلام آباد کے تھانے سیکریٹریٹ کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قائداعظم یونیورسٹی کے باہر سے منشیات فروش بلال علی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سےایک کلو چرس برآمد ہوئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم بلال علی کو پہلے سے گرفتار ہوئے نائیجیرین باشندوں کے انکشاف پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث تھا اور موٹر سائیکل میں چرس چھپا کر لے جا رہا تھا۔