روس میں کڈز فیشن شو کا انعقاد

November 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

روس کے دار الحکومت ماسکو میں رنگا رنگ کڈز فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔

فیشن شو کا انعقاد بچوں کے ملبوسات تیار کرنے والے معروف ڈیزائنر کی جانب سے کیا گیا، جس میں موسم بہارکی مناسبت سے ملبوسات پیش کیے گئے۔

فیشن شو کے دوران ننھے منے بچوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔

پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر واک کرتے ننھے بچوں کو دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور انکی صلاحیتوں پر داد دیتے دکھائی دیئے۔