مقدس آیات کی بے حرمتی

November 04, 2018

مقدس آیات کی بے حرمتی کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا۔ ہمیں ان مقدس آیات کو بے حرمتی سے بچانا ہوگا اور اس کےلئے ہم سب کو روزانہ اخبارات میں شائع ہونے والی آیات کو پڑھ کر فوراً اخبار سے الگ کرنا ہو گا اکثر میں نے دیکھا ہے کہ روٹی، نان، فروخت کرنے والے جو ان پڑھ ہوتے ہیں وہ اکثر ان اخبارات میں روٹی لپیٹ کر دیتے ہیں، ٹوکنےکے باوجودایسا ہی کرتے ہیں۔ کچھ اداروں نے ہمارے علاقے میں جگہ جگہ ڈرم رکھے ہوئے ہیںاور ان پر لکھا ہوا ہے کہ مقدس آیات کے صفحات اس ڈرم میں ڈالیں وہ بھی اللہ والے لوگ ہیں۔ہم اپنے طور پر اخبارات ،میگزین سے مقدس آیات کے صفحات الگ کر لیتے ہیں، جبکہ ہر قاری کو چاہئے کہ وہ جب اخبارات اور میگزین ردی والے کو فروخت کرے تو ان صفحات یا اس حصے کو جہاں مقدس آیات لکھی ہوتی ہیں، الگ کرلے۔ جس سے ان آیات کی بےحرمتی نہیں ہو گی اور آپ کو ثواب بھی ملے گا۔
(ولی احمد شاد۔ کراچی)