بحرین، قطر کیلئے جاسوسی کے الزام میں مذہبی رہنما کو عمر قید کی سزا

November 05, 2018

منامہ (جنگ نیوز)بحرین میںمذہبی اپوزیشن تحریک کے سربراہ شیخعلی سلمان کو قطر کے لئے جاسوسی کے جرم میںعمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اپیلز کورٹ نے اتوار کو سنایا۔ شیخعلی سلمان الوفاق نامی تحریک کے سربراہ ہیںاور انہیںجون میں ایک عدالت نےا لزام سے بری کردیاتھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی 2017سے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کررکھے ہیں۔