امریکا میں سیاہ فام ووٹر کو کہا گیا’دفع ہوجاؤ ‘

November 07, 2018

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیاہ فام خاتون ووٹر کو سفید فام خاتون سپروائزر نے 'دفع ہوجاؤ' کہہ دیا ۔

سیاہ فام خاتون ووٹنگ کے حوالے سے سوال پوچھ رہی تھی ، جواب دینے کے بجائے سفید فام سپروائزر نے دھمکیاں دیں ۔ پولیس کو بلوالیا ۔ پولیس نہ پہنچی تو استعفیٰ دے دیا۔

جارجیا میں ووٹنگ مشین میں تکنیکی خرابی پر پولنگ کا وقت 25 منٹ بڑھانا پڑ گیا جبکہ جنوبی کیرولائنا کی کاؤنٹیز میں ووٹنگ مشینز جواب دے گئیں ، پیپر بیلٹ استعمال کرنا پڑگئے ۔

ایری زونا میں پولنگ اسٹیشن کی رہن عمارت ضبط ہونے پر خالی کرانا پڑ گئی ۔ ٹینیسی میں طوفان کے باعث بجلی غائب ہونے کے باعث لوگوںکو اندھیرے میں ووٹ ڈالنے پڑ گئے ۔

ادھر ووٹ کے حق سے متعلق تنظیموں کو 10 ہزارشکایات موصول ہوئی ہیں۔