جائیداد کا تنازع، ملزم نے بھابی اور بھتیجی کو دیوار میں چُنوا دیا

June 29, 2024

فائل فوٹو

حیدرآباد میںجائیداد کے تنازعے پر ملزم نے بھابی اور بھتیجی کو دیوار میں چُنوا دیا گیا۔

بدترین سنگدلی کا واقعہ لطیف آباد نمبر 5 میں پیش آیا، پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔

خاتون کے دیور اور اس کے بچوں نے مشتعل ہوکر کمرے کی دیوار چنوادی تھی۔

پڑوسی کی اطلاع پر 28 گھنٹے بعد دیوار توڑ کر خواتین کو باہر نکالا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔