بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے لائن کراس کی، عظمیٰ بخاری

June 29, 2024

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم کے پاپا کی بات ہوگی تو ٹیریان کے پاپا کی بھی بات ہوگی۔

پنجاب میں بجٹ اجلاس کے بعد عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بہت ہوگیا، بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے لائن کراس کی، ہماری لیڈر شپ کو گالیاں دیں، اپوزیشن کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران جو کچھ ہوا قابل افسوس ہے، اپوزیشن کو اب ان کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔