کراچی کے شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان، مختلف علاقوں میں احتجاج

June 29, 2024

کراچی میں گرمی کے ستائے شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہوکر سڑکوںپر نکل آئے۔

گلشن حدید، پنجاب کالونی، گزری، شاہین کمپلیکس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔

لوڈشیڈنگ سے پریشان خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں، ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی جس سے مختلف علاقوںمیںٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔