کراچی: محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی

June 29, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم تک رہے گا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محرم کے دوران اسلحے کی نمائش اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہے۔