امن مشنز کو دہشتگردوں، قبائلی دشمنیوں کا چیلنج درپیش ہے، وزیر داخلہ

June 29, 2024

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن مشنز کو دہشتگردوں، قبائلی دشمنیوں اور اپنی حفاظت کا چیلنج درپیش ہے۔ دیرپا امن کے لیے کسی بھی نئی حکمت عملی میں اہم عوامل پر توجہ دینا ہوگی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امن مشنز کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ اور وسیع البنیاد غور کے مطالبے سے متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کی دیرپا شراکت پر فخر ہے، اب تک 47 امن مشن میں پاکستان کے 2 لاکھ 30 ہزار فوجی شرکت کرچکے ہیں۔