پومپیو کی شمالی کورین وفد سے ملاقات ملتوی

November 07, 2018

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی شمالی کورین وفد سے ملاقات ملتوی ہوگئی۔

خبرایجنسی کےمطابق پومپیو کو نیویارک میں جمعرات کو شمالی کورین ہم منصب سےملاقات کرنی تھی۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات ملتوی کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

دوسری جانب شمالی کورین صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ وہ ملاقات ملتوی ہونے پر اپنے موقف کا اعلان بعد میں کریں گے۔