یمن:حوثی باغیوں کے سربراہ کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

November 07, 2018

یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنے ٹی وی خطاب میں عبدالمالک الحوثی نے اعتراف کیا کہ حکومتی فورسز نے ساحلی شہر الحدیدہ کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے، تاہم اس کے باوجود انکی ملیشیا سعودی عرب کے زیر قیادت اتحادی فورسز کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ مزید کہا کہ دشمن کسی علاقے کا محاصرہ کرکے یہ سمجھتا ہےکہ ہم ہار مان لیںگے تو یہ اسکی غلط فہمی ہوگی۔

کیونکہ وہ اور اسکے ساتھی نہ ہار مان رہے ہیں اور نہ ہی ہار مانیں گے۔ حوثی باغیوں نے سال 2014 میں الحدیدہ پر قبضہ کرلیا تھا۔ تاہم آئنی صدر عبدرب ہادی کی وفادار فوج نے شہر پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لئے گزشتہ کئی روز سے گھمسان کاروائی شروع کردی ہے جس میں اب تک دو سو سے زائد حوثی جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔