امریکی ہوٹل میں مہلک گیس کا اخراج، متعدد افراد متاثر

November 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکا کے ایک ہوٹل میں مہلک کاربن مونو آکسائڈ گیس کے اخراج سے متعدد افراد متاثر ہوگئے، امریکا کے شہر نیش ول کے ہوٹل ویسٹ ان میں مہلک گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق 14 افراد گیس سے متاثر ہوئے جن میں سے 6 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جنہیں وہاں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق صورت حال قابو میں کرنے کے بعد مہمانوں کو ہوٹل میں آنے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔