پاکستان میں سب سے زیادہ سردی کہاں؟

November 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجۂ حرارت اسکردو میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

بگروٹ میں درجۂ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اسلام آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

لاہور میں 11، کراچی میں 18، پشاور میں 8، کوئٹہ میں 2، مظفر آباد میں 6، ملتان میں 13، فیصل آباد میں 12اور حیدر آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں گزشتہ ماہ قبل از وقت ہونے والی برف باری کے بعد علاقہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے جبکہ لکڑی کی شدید قلت لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔

ادھر وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ او ر نواحی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے، آج کم سےکم درجہ حرارت3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں خشکی برقرار ہے۔

قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ژوب میں 7، نوکنڈی میں 10، سبی اور پنجگور میں 12، لسبیلہ اور خضدار میں15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف بالائی شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔