ارجنٹائن: بیونس آئرس میں پیزا پارٹی کا اہتمام

November 12, 2018

چار سو ماہر شیفس نے 12گھنٹوں میں 11ہزار پیزا تیار کر کے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں توپیزا سب ہی کو پسند ہوتا ہے جس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے اور دل للچا جاتا ہے اور اگر یہ مفت میں مل جائے تو پھر کیا ہی کہنے۔جی ہاں، سیکڑوں افراد کیلئے پُر لطف 'پیزا 'پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہر شیفس نے ہزاروں پیزا تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

جی ہاں، ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ایک پیزا کمپنی کی جانب سے فلاحی ادارے کیلئے پیزاپارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں 4سو ماہر شیفس نے3ہزار کلو میدہ، 3ہزار کلو چیز، 12سو لیٹر ٹماٹو ساس،88ہزار زیتون اور 150لیٹر زیتون کے تیل سمیت مختلف سبزیوں کا استعمال کر کے 12گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد11ہزار مزیدار پیزا تیار کر کے نیا گنیز ریکارڈ قائم کردیا ۔

جسے جلد باقاعدہ گنیز بک میں شامل کیا جائیگا ۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ اٹلی میں 12گھنٹوں میں 10,065پیزا تیار کر کے قائم کیا تھا۔