بینکنگ کورٹ، نجی بینکوں کی شکایات پر اومنی شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹوز اور ڈائریکٹرز سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور

November 13, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ کراچی نے اومنی گروپ کی جانب سے بینکوں سے قرض سے متعلق کیس میں شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹیوز اور ڈائریکٹرز سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔پیرکوکراچی بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹیوز اور ڈائریکٹرز کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے علی کمال مجید، مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت 7 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیوز کو 10،10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے شوگر ملزکے ڈائریکٹرز کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرتے ہوئے 16 کیسز میں ملزمان کی ضمانتیں منظورکرلیں۔