پیپلزپارٹی کوایک زرداری،سب پربھاری نےہی نقصان پہنچایا

November 14, 2018

وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کوایک زرداری،سب پربھاری نےہی نقصان پہنچایا،پیپلزپارٹی پروزیراعظم عمران خان پرالزام تراشی زیب نہیں دیتی۔زرداری،شہبازشریف ایک دوسرےکی کرپشن کوتحفظ دینےکی کوشش کررہےہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی حلوائی اورقصائی کے پاس سے پیسے پہلے کیوں نہیں نکلے،عمران خان کی قیادت ہی دس سال سے جاری منی لانڈرنگ روک سکتی تھی،ماضی میں منی لانڈرنگ کرنےوالے اقامے کی چھتری تلے چھپ جاتے تھے،ثابت ہوگیا کہ اقامہ ،منی لانڈرنگ اور لوٹ مارکرزریعہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والےکہتے ہیں کہ ان اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں،آصف زرداری صاحب لیڈنگ چینل کے لیڈنگ اینکر کےسامنےکہتے ہیں کہ ہاں اکاؤنٹس بنائے ہیں،ان کا نام کرپشن میں پچھلےپچیس سال کی محنت کےبعدحاصل ہوا ہے۔پیپلزپارٹی والےاپنےلیڈرکوسمجھائیں کہ وہ دورگزرگیا جب ایان علی جیسی ماڈلز کےذریعےپیسے باہربھیجے جاسکتے تھے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ مشاہدالله کوکسی بھی مقام پرمباحثے کاچیلنج کرتاہوں،ان کاکام سارادن لوگوں کولڑاناہے،انہوں نے مشاہدالله نےتین چارمرلےکےمکان اورکلرکی سےسیاست کاآغازکیا،کسی فورم پرمباحثہ کرلیں،انکاکچہ چٹھاعوام کےسامنےلاؤں گا،مشاہد اللہ آل شریف کی کاسہ لیسی کرکے اس مقام پرپہنچے ہیں۔

فیصل آباد میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی کرنےوالے وکلا کےخلاف کارروائی کرینگے۔

جہانگیر ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تدابیرناکام ہونگی،پی ٹی آئی کی حکومت 5سال پورےکرےگی،جہانگیرترین پی ٹی آئی کےکارکن ہیں،اسی حیثیت سےاجلاسوں میں شرکت کرتےہیں،میں نہیں سمجھتاکہ جہانگیرترین کےخلاف کیس میں کوئی جان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک میں حلال طریقےسےبھی جائیدادبنائی جاسکتی ہے،وفاقی تحقیقاتی ادارےکرپشن کی تحقیقات کےلیےآزادہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کس حیثیت سےن لیگ کےقائدبنےہوئےہیں،اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی زیرک اورمدبرسیاستدان ہیں،کوئی ادارہ کسی سیاسی جماعت کےکارکن کوفارغ نہیں کرسکتا،پرویزالہٰی کی وڈیولیک ہونےسےمتعلق کسی پرالزام نہیں لگایاگیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میڈیاصرف کسی ایونٹ کی وڈیوجاری کرسکتاہے،پرویزالہٰی کی ویڈیولیک ہونا پیمراقوانین کےخلاف تھا،وڈیوکواسپیکرپنجاب اسمبلی کےآفس سےجاری نہیں کیاگیا،کسی کی ذاتی وڈیوکولیک کرناقانون کےخلاف ہے۔