وزیر اعظم کا ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر افسوس کا اظہار

November 15, 2018

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 26 اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑکے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد پولیس سے تحقیقات میں تعاون کیا جائے۔


انہوں نے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کو کہا ہےکہ فوری طور پر معاملہ دیکھیں اور رپورٹ دیں۔

ایس پی رورل پشاور محمد طاہر داوڑ کو 18دن قبل 26اکتوبر کو اسلام آباد جی ٹین سے اغواء کیا گیا تھا۔ دو روز قبل ان کی لاش افغانستان کے علاقے ننگر ہار سے ملی جس کے ساتھ رکھے گئے خط میں انہیں قتل کرنے کی ذمہ داری طالبان کے ولایت خراسان گروپ نے قبول کی تھی۔

ایس پی طاہر خان داوڑ کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے، تاہم ان کی میت آج پاکستان کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔