• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے اغواء ایس پی پشاور افغانستان میں قتل، نعش برآمد

پشاور(نمائندہ جنگ) اسلام آباد سے 18دن قبل اغواء ہونے والے ایس پی رورل پشاور محمد طاہر داوڑ کی کی لاش افغانستان کے علاقے ننگر ہار سے ملی ہے جس کے ساتھ رکھے گئے خط میں انہیں قتل کرنے کی ذمہ داری طالبان کے ولایت خراسان گروپ نےقبول کر لی ہے ۔ پولیس کے ذرائع نے ان کے قتل کی تصدیق کر دی ہے تاہم انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اورانتظامیہ نے باقاعدہ طور پر ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے نہ ہی کوئی سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ افغان حکومت ایس پی روررل کی میت کل پشاور پولیس کے حوالے کرے گی ۔سرکاری سطح پر طاہر خان داوڑ کے افغانستان میں قتل کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم شمالی وزیرستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر طاہر خان داوڑ کی ہی ہے۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ طاہر داوڑ کا معاملہ حساس ہے، اس پر بات نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین