پشتونخوامیپ کے رہنمائوں کا مختلف شخصیات کی وفات پر اظہار تعزیت

November 16, 2018

کوئٹہ( پ ر)پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سید قادر آغا ایڈووکیٹ، فقیر خوشحال کاسی ، رحمت صابر ، ندا سنگر، پروفیسر عصمت کاکڑ ، ، باز محمد صاحب اور اللہ نور خان نے بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک ولی خان کاکڑ کی اہلیہ پی ٹی آئی کے رہنماء اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ اور کچلاغ میں حبیب اللہ سنزر خیل ، نصراللہ سنزر خیل کے والد جمعہ خان سنزر خیل کے بھائی حاجی جلات خان کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔