امارات ٹی 20 لیگ ملتوی

November 16, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئندہ ماہ متحدہ عر ب امارات میں ہونے والی امارات ٹی 20 لیگ ملتوی کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ امارات کرکٹ بورڈ اور منتظمین کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منتظمین کو فرنچائز فروخت کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔منتظمین نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ اس وقت فرنچائز فروخت نہیں ہوسکی ہیں تاہم امید ظاہر کی گئی ہے کہ فرنچائز کی فروخت کا طریقہ کار جلد طے ہوجائے گا۔