بھائی کو قتل کرنے پر قید اور جرمانے کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظور

November 16, 2018

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے بھائی قتل کرنے پر10سال قید اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے سزا کالعدم قرار دے دی ملزم کی جانب سے امان اللہ خان ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی ‘ استغاثہ کے مطابق ملزم زیرگل ساکن تنگی پرالزام ہے کہ اس نے چندسال قبل جائیداد کے تنازعہ پر اپنے بھائی خیالی گل ساکن تنگی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا ۔